گھاچر گھوچر
Regular price Rs.950
Regular price Sale price Rs.950
Sale Sold out

گھاچر گھوچر

گھاچر گھوچر

Regular price Rs.950
Regular price Sale price Rs.950
Sale Sold out
View full details

Sold By

Aaj Ki Kitabain
✓ Verified Seller
Installment Plans
Easy Returns

Easy Returns

14 Days Return
Lowest Prices

Lowest Prices

Best in Market
Customer Support

Customer Support

WhatsApp/Call/Email
Fast Shipping

Fast Shipping

1-4 Days
Download App

Download app for exclusive deals

Scan to shop smarter on Lumu!

وویک شانباگ کنڑ زبان کے فکشن نگار ہیں اور کہانی، ناول اور ناٹک کے میدانوں میں کام کررہے ہیں۔ 1962 میں بھارت کی جنوبی ریاست کرناٹک کے مقام سرسی میں پیدا ہونے والے وویک شانباگ تعلیم اور پیشے کے اعتبار سے انجینئرنگ اور بزنس کے شعبوں سے تعلق رکھتے ہیں۔ ان کی کہانیوں کا پہلا مجموعہ 1984 میں شائع ہوا۔ ان کے جس ناول گھاجر گھوچر کا ترجمہ یہاں پیش کیا جارہا ہے وہ 2013 میں شائع ہوا اور جلد ہی انگریزی ترجمے کی صورت میں کنڑ سے باہر کی ادبی دنیا میں بھی بہت سراہا گیا۔ سطح پر یہ گھریلو سیاست کی ایک سادہ کہانی ہے جسے بہت دلکش اسلوب میں بیان کیا گیا ہے، لیکن اسے پڑھتے ہوئے احساس ہوجاتا ہے کہ اس کہانی میں بہت وسیع معاشرتی اور سیاسی تبدیلیوں کے اشارے موجود ہیں جو پچھلی نصف صدی کے عرصے میں خاص کر جنوبی ایشیا میں پیش آئی ہیں۔ ان تبدیلیوں کا خاص محرک گلوبلائزیشن اور معاشی آزادروی کی پالیسیاں ہیں اور ان کا نمایاں نتیجہ گھریلو اور سماجی تعلقات میں بڑھتا ہوا بے تحاشا اصراف اور تشدد کا رجحان ہے۔ سیاسی طور پر یہ نتیجہ فاشزم کے پھیلاؤ کی صورت میں ظاہر ہوا ہے۔ یہ سب اپنی جگہ لیکن اس ناول کی خوبی یہ ہے کہ اس میں لکھنے والے کی پوری توجہ اس کی کہانی کے کرداروں اور ان کی نجی زندگی میں آنے والے اتار چڑھاؤ پر رہتی ہے اور یہ سب نہایت عمدہ فکشنی بیانیے کے ذریعے، ضرورت سے زیادہ الفاظ استعمال کیے بغیر بیان کیا گیا ہے۔ ISBN 978-969-648-104-1