Easy Returns
14 Days ReturnLowest Prices
Best in MarketCustomer Support
WhatsApp/Call/EmailFast Shipping
1-4 Days
Download app for exclusive deals
Scan to shop smarter on Lumu!

نکہت حسن اردو کی معروف افسانہ نگار ہیں۔ ان کی کہانیوں کا مجموعہ "عاقبت کا توشہ" کے عنوان سے 1999ء میں آج کی کتابیں کے زیر اہتمام شائع ہوا۔ اتر پردیش کے ضلع بلند شہر کے ایک قصبے سکندر آباد میں جنم لینے والی نکہت حسن نے مسلم یونیورسٹی علی گڑھ کے گرلز کالج، کراچی کے سینٹ جوزف کالج اور پھر کراچی یونیورسٹی میں تعلیم حاصل کی۔ ان کے ادبی سفر کا آغاز 1960ء کی دہائی میں ہوا۔ کم لکھنے کے باوجود نکہت حسن کو اردو کے قابل ذکر معاصر افسانہ نگاروں میں شمار کیا جاتا ہے۔ عذاب دانش میں انھوں نے اپنے جرمنی کے سفر کے تاثرات تحریر کیے ہیں، جو ایک باشعور ذہن کے تخلیقی تجسس کی عکاسی کرتے ہیں۔