آخری سواریاں
Regular price Rs.950
Regular price Sale price Rs.950
Sale Sold out

آخری سواریاں

آخری سواریاں

Regular price Rs.950
Regular price Sale price Rs.950
Sale Sold out
View full details

Sold By

Aaj Ki Kitabain
✓ Verified Seller
Installment Plans
Easy Returns

Easy Returns

14 Days Return
Lowest Prices

Lowest Prices

Best in Market
Customer Support

Customer Support

WhatsApp/Call/Email
Fast Shipping

Fast Shipping

1-4 Days
Download App

Download app for exclusive deals

Scan to shop smarter on Lumu!

سید محمد اشرف نے 1970 کے بعد سامنے آنے والے اردو فکشن نگاروں میں ایک نمایاں مقام حاصل کرلیا ہے۔ ان کی کہانیوں کا پہلا مجموعہ *ڈار سے بچھڑے* کے عنوان سے 1994 میں شائع ہوا تھا۔ ان کی کہانیوں پر قرۃ العین حیدر نے ان الفاظ میں تبصرہ کیا تھا کہ "جب بھی اس نئی دنیا کی پنچ تنتر لکھی گئی، سید محمد اشرف کی چند کہانیاں اس میں ضرور جگہ پائیں گی ۔ " ان کی کہانیوں کا دوسرا مجموعہ *باد صبا کا انتظار* کے عنوان سے 2002 میں شائع ہوا۔ یوں تو ان کی کہانیوں نے شروع ہی سے فکشن پڑھنے والوں کو اپنی جانب متوجہ کرلیا تھا لیکن *نمبردار کا نیلا* کو ان کی اس وقت تک کی کامیاب ترین تحریر قرار دیا جاتا ہے۔ ان کا یہ طویل افسانہ یا ناولا پہلی بار سوغات، بنگلور، اور پھر آج، کراچی میں 1999 میں شائع ہوا۔ خاصے طویل انتظار کے بعد ان کا زیر نظر ناول سامنے آیا ہے جس میں سید محمد اشرف نے ایک گہرے تہذیبی موضوع کو طویل افسانوی بیانیے میں برتنے کی کامیاب کوشش کی ہے۔ سید محمد اشرف 1957 میں سیتاپور (اتر پردیش) میں پیدا ہوے۔ انھوں نے علی گڑھ مسلم یو نیورسٹی سے تعلیم مکمل کی اور اب سرکاری ملازمت سے سبک دوش ہو کر علیگڑھ میں مقیم ہیں۔ ISBN: 978-969-648-079-2