آئینہ حیرت اور دوسری تحریریں
Regular price Rs.1,500
Regular price Sale price Rs.1,500
Sale Sold out

آئینہ حیرت اور دوسری تحریریں

آئینہ حیرت اور دوسری تحریریں

Regular price Rs.1,500
Regular price Sale price Rs.1,500
Sale Sold out
View full details

Sold By

Aaj Ki Kitabain
✓ Verified Seller
Installment Plans
Easy Returns

Easy Returns

14 Days Return
Lowest Prices

Lowest Prices

Best in Market
Customer Support

Customer Support

WhatsApp/Call/Email
Fast Shipping

Fast Shipping

1-4 Days
Download App

Download app for exclusive deals

Scan to shop smarter on Lumu!

سید رفیق حسین کے افسانوں کا واحد مجموعہ "آئینہ حیرت" 1944U میں ساقی بک ڈپو، دہلی سے شائع ہوا تھا، اور اس کے بعد کئی ناموں سے بار بار چھپتا رہا۔ ان کی شہرت کی زیادہ تر بنیاد اس مجموعے میں شامل آٹھ افسانوں پر تھی اور انھی افسانوں کی بدولت ان کو اردو کا ایک منفرد اور بے مثل افسانہ نگار سمجھا جاتا ہے۔ 1968U میں سہ ماہی 'نیا دور"، کراچی، نے ایک خصوصی گوشے میں سید رفیق حسین کی متعدد غیر مطبوعہ تحریریں شائع کیں اور ان کی شخصیت اور فن سے متعلق کئی مضامین بھی ۔ 1993ء میں بنگلور سے شائع ہونے والے ادبی رسالے سوغات میں سید رفیق حسین کی بازخوانی کی ایک اور کوشش کی گئی اور ایک اور خصوصی مطالعے میں ان کی منتخب تحریروں کے علاوہ ان کے فن کے بارے میں کئی مضامین شائع کیے گئے ۔ زیر نظر کتاب میں سید رفیق حسین کے پہلے مجموعے میں شامل آٹھوں افسانوں کے علاوہ ان کی تمام دستیاب تحریریں یک جا کردی گئی ہیں اور ان کی شخصیت اور فن کے بارے میں منتخب مضامین بھی شامل کیے گئے ہیں۔ کسی زبان کی کلاسیکی تحریروں کو ہر دور میں نئے پڑھنے والے میسر آتے ہیں جو ان تحریروں کے ذریعے سے اپنی ادبی روایت کے خدوخال کو ازسرنو پہچانتے اور اسے اپنے معاصر شعور کا حصہ بناتے ہیں۔ امید ہے کہ اس مجموعے کی بدولت سید رفیق حسین کے اس مقام کو شایان شان طور پر شناخت کیا جاسکے گا جو ان کو اردو افسانے کی روایت میں بجاطور پر حاصل ہے۔