یہ بصارت کُش اندھیرے
Regular price Rs.1,250
Regular price Sale price Rs.1,250
Sale Sold out

یہ بصارت کُش اندھیرے

یہ بصارت کُش اندھیرے

Regular price Rs.1,250
Regular price Sale price Rs.1,250
Sale Sold out
View full details

Sold By

Aaj Ki Kitabain
✓ Verified Seller
Installment Plans
Easy Returns

Easy Returns

14 Days Return
Lowest Prices

Lowest Prices

Best in Market
Customer Support

Customer Support

WhatsApp/Call/Email
Fast Shipping

Fast Shipping

1-4 Days
Download App

Download app for exclusive deals

Scan to shop smarter on Lumu!

یہ ناول مراکش کے سلطان کے خلاف ایک ناکام بغاوت کی پاداش میں دی جانے والی ہولناک غیر انسانی سزا ئےقید کی کہانی سناتا ہے۔ حقیقی تجربے پر مبنی ہونے کے باوجود یہ ناول کوئی سیاسی دستاویز نہیں ہے۔ یہ ان دروغ گوہوں، قاتلوں اور اذیت دہندوں کو بے نقاب ضرور کرتا ہے جو تازمامرت کی ہولناکیوں کے ذمے دار تھے لیکن ان پر اپنی توجہ مرکوز رکھنے سے انکار کرتا ہے۔ اس ناول کی ایک خوبی یہ ہے کہ ایک ہولناک قید کا بیان اپنے فوری سیاق و سباق سے اوپر اٹھ کر ہر طرح کی بے انصاف انسانی صورتحال کا استعارہ بن جاتا ہے۔ اس کو پڑھتے ہوئے عجب نہیں کہ متعدد دوسرے ناولوں اور آپ بیتیوں میں دکھائے گئے مناظر اور بیان کیے گئے احساسات پڑھنے والے کے ذہن میں جابجا منور ہوتے رہیں جن کا قید سے تعلق نہ ہو۔ مثلا کسی کو ملیالم ادیب بن یامین کا ناول بکر بیتی یاد آسکتا ہے جو ایک انسان کے غلامی جیسی صورت حال سے گزرنے کی کہانی سناتا ہے، کسی اور کو ایرانی فکشن نگار ہوشنگ گلشیری کا ناول شہزادہ احتجاب ، جو اقتدار کے ہاتھوں سیاسی مخالفین کے وحشیانہ قتل کا منظر دکھاتا ہے، اور کسی کو دلت آپ بیتیاں جن میں انسانوں کے پورے پورے گروہوں کو انسانی شرف اور دنیا کی قریب قریب ہر آسائش سے محروم کر کے ذلت کی زندگی گزارنے پر مجبور اور اس زندگی کو بدلنے کی نہایت دشوار کوششوں میں مصروف دکھایا جاتا ہے۔ عالمی وبا کے دنوں میں اس ناول کو پڑھنے والے اس میں اپنی جھیلی یا دیکھی ہوئی صورت حال کی بھی کچھ جھلکیاں پاسکتے ہیں۔

ISBN: 978-960-648-841-3