تبادلہ
Regular price Rs.950
Regular price Sale price Rs.950
Sale Sold out

تبادلہ

تبادلہ

Regular price Rs.950
Regular price Sale price Rs.950
Sale Sold out
View full details

Sold By

Aaj Ki Kitabain
✓ Verified Seller
Installment Plans
Easy Returns

Easy Returns

14 Days Return
Lowest Prices

Lowest Prices

Best in Market
Customer Support

Customer Support

WhatsApp/Call/Email
Fast Shipping

Fast Shipping

1-4 Days
Download App

Download app for exclusive deals

Scan to shop smarter on Lumu!

ہندی کے معروف ادیب وبھوتی نرائن رائے کے طنزیہ ناول تبادلہ کا موضوع وہ نظام ہے جس کے تحت سیاستدان، سرکاری اباکار اور ٹھیکیدار پر مشتمل گٹھ جوڑ تعمیراتی اور ترقیاتی کام کے نام پرعوامی پیسے کی خورد برد کرتا ہے۔ یہ وہی عمل ہے جسے عام اصطلاح میں مختصرکرپشن کے نام سے یاد کیا جاتا ہے۔ اپنی بے حد باریک بین قوت مشاہدہ اور طنز کی نشتریت سے کام لیتے ہوئے وبھوتی نرائن رائے نے ایک کامیاب اور نہایت دلچسپ مختصر ناول تحریر کیا ہے۔ جس میں ہندوستانی معاشرے اور انتظامی و سیاسی ڈھانچے میں اوپر سے نیچے تک ہر سطح پر موجود بدعنوانی اپنی تفصیلات کے ساتھ پڑھنے والے کے سامنے آجاتی ہے۔ پاکستانی پڑھنے والوں کو یہ تفصیلات قطعی اجنبی محسوس نہیں ہوں گی کیونکہ یہی بدعنوان نظام یہاں بھی اپنی پوری شان و شوکت کے ساتھ پہلے دن سے آج تک برقرار اور سرگرم ہے۔

وبھوتی نرائن رائے 1950 میں مشرقی یوپی میں پیدا ہوئے، بنارس اور الہ آباد میں تعلیم پائی۔ انگریزی میں ایم اے کرنے کے بعد انھوں نے پولیس سروس میں ملازمت کرلی۔ بطور انسپکٹر جنرل ریٹائر ہونے کے بعد اب وہ وردھا کی مہا تما گاندھی یونیورسٹی سے وابستہ ہیں۔

وبھوتی نرائن رائے کا ایک ناول شہر میں کرفیو اردو میں ایک سے زیادہ بار شائع ہو چکا ہے۔ اس کے علاوہ ہندی میں ان کے چار اور ناول شائع ہوچکے ہیں : گھر،قصه لوک تنتر اور پریم کی بھوت کتھا ۔ ان کے علاوہ انھوں نے ہندو مسلم فسادات میں ہندوستانی پولیس کے کردار کے موضوع پر انگریزی میں ایک جرات مندانہ کتاب بھی تحریر کی ہے۔

ISBN 978-969-8380-76-2