سات رنگ اور ایک گیان
Regular price Rs.600
Regular price Sale price Rs.600
Sale Sold out

سات رنگ اور ایک گیان

سات رنگ اور ایک گیان

Regular price Rs.600
Regular price Sale price Rs.600
Sale Sold out
View full details

Sold By

Aaj Ki Kitabain
✓ Verified Seller
Installment Plans
Easy Returns

Easy Returns

14 Days Return
Lowest Prices

Lowest Prices

Best in Market
Customer Support

Customer Support

WhatsApp/Call/Email
Fast Shipping

Fast Shipping

1-4 Days
Download App

Download app for exclusive deals

Scan to shop smarter on Lumu!

بلوچستان میں اردو شاعری کی روایت کے برعکس اردو فکشن کی عمر کم ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ یہاں محض افسانہ نگار کے طور پر اپنی شناخت بنانے والوں کی تعداد ایک ہاتھ کی انگلیوں سے بھی کم ہے۔ ان میں بھی ایسے لوگ بہت کم ہیں، جنھیں صاحب اسلوب کہا جا سکتا ہو یا جنھوں نے معاشرتی و واقعاتی کہانی کی سطح سے اٹھ کر افسانہ طرازی کی دنیا میں قدم رکھا ہو۔ خادم مرزا ایسے افسانہ نگار ہیں جو نہ صرف بلوچستان میں ایک منفرد مقام رکھتے ہیں، بلکہ اپنے فنی جوہر کی بنا پر وہ اردو کے ایک اہم افسانہ نگار کہے جاسکتے ہیں ؛ اس کے باوجود کہ، ان کا کل فکشنی سرمایہ یہی ایک کتاب ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ، خادم مرزا کے تمام افسانے ایسی گہرائی اور گیرائی رکھتے ہیں، جو اردو کے بڑے افسانہ نگاروں سے منسوب ہے۔ خادم مرزا کے افسانے جہاں اپنی تکنیک اور مواد کی بنیاد پر اہم ہیں، وہاں ان کا اسلوب قطعی طور پر ان کا اپنا ہے۔ ہندی اور سنسکرت لفظیات ومحاورات سے تشکیل پاتا ان کا تہہ دار اسلوب ایسی رمزیں رکھتا ہے جو علامت نگاری اور ماورائے حقیقت ، حقیقت نگاری سے ملتا ہے۔ ان کے افسانوں میں مزاحمتی عناصر ایک توانائی کے ساتھ مگر پوری طرح فن کے سانچے میں گندھ کر سامنے آتے ہیں ؛ اس لیے ان کے ہاں سطحی نعرہ بازی کا رجحان نہیں ملتا۔ یہ کہنا بے جا نہ ہوگا کہ صرف ایک افسانوی مجموعے کے باوجود خادم مرز بلوچستان کے نمائندہ اور اہم ترین افسانہ نگار ہیں۔ بلوچستان میں اردو فکشن سے دلچسپی رکھنے والے قارئین کے لیے اس کتاب کا مطالعہ از بس ضروری ہے۔ (ادارہ)