ریت پہ بہتا پانی
Regular price Rs.950
Regular price Sale price Rs.950
Sale Sold out

ریت پہ بہتا پانی

ریت پہ بہتا پانی

Regular price Rs.950
Regular price Sale price Rs.950
Sale Sold out
View full details

Sold By

Aaj Ki Kitabain
✓ Verified Seller
Installment Plans
Easy Returns

Easy Returns

14 Days Return
Lowest Prices

Lowest Prices

Best in Market
Customer Support

Customer Support

WhatsApp/Call/Email
Fast Shipping

Fast Shipping

1-4 Days
Download App

Download app for exclusive deals

Scan to shop smarter on Lumu!

قاسم یعقوب کی یہ نظمیں تازہ امیچز (Images) سے مالا مال ہیں۔ ان نظموں کے مطالعہ سے شاعر کے اعماق میں جھانکنے کا موقع ملتا ہے اور یہ تاثر مرتب ہوتا ہے کہ اسے تقلیب یعنی Metamorphosis بہت عزیز ہے۔ یہ تقلیب اونا دھات کو اعلا دھات میں منقلب کرے تو کیمیا گری کا نام پاتی ہے، گل کو کوزے میں ڈھالے تو کوزہ گری کہلاتی ہے، چھروں کی زد پر آئے ہوئے بہاؤ کو ہموار کر کے سیل رواں میں تبدیل کرے تو ترفع قرار پاتی ہے اور بدھ کے چہرے میں کپل وستو کے شہزادے کے خدو خال دریافت کرے تو وجود اور موجود کے اتصال کی تصویر آنکھوں کے سامنے لے آتی ہے۔ قاسم یعقوب نے کمال ہنر مندی سے بکھرے مناظر ، اشیاء اور اعضاء کو جوڑ کر "کل" بنائے ہیں اور یہ بھی منطق کے بجائے تخلیق قاری کی مدد سے ممکن ہوا ہے۔ اس سلسلے میں اس کی خوبصورت تخلیق الوداع کہتی ہوئی لڑ کی مثالی حیثیت رکھتی ہے۔ قاسم یعقوب کا زاویہ نگاہ منفرد اور شعری اسلوب تازہ اور اور پُر تاثیر ہے۔ میں اُسے اتنی عمدہ تخلیقی کارگردگی پر مبارکباد پیش کرتا ہوں ۔ وزیر آغا ISBN 978-969-8917-10-0