حیات موش
Regular price Rs.950
Regular price Sale price Rs.950
Sale Sold out

حیات موش

حیات موش

Regular price Rs.950
Regular price Sale price Rs.950
Sale Sold out
View full details

Sold By

Aaj Ki Kitabain
✓ Verified Seller
Installment Plans
Easy Returns

Easy Returns

14 Days Return
Lowest Prices

Lowest Prices

Best in Market
Customer Support

Customer Support

WhatsApp/Call/Email
Fast Shipping

Fast Shipping

1-4 Days
Download App

Download app for exclusive deals

Scan to shop smarter on Lumu!

پولش شاعر اور نقاد آندرے زینیوسکی کا یہ ناول ایک ایسی کہانی ہے جو اپنے دوٹوک اسلوب کے باعث اپنا انوکھا پن فوراً ظاہر نہیں کرتی ۔ شروعات میں سطح پر تیرتے قاری کو بس زیادہ سے زیادہ یہی گمان ہوتا ہے کہ بہ زبان حیوان منقول اس حکایت کی انفرادیت دراصل اتنی ہی ہے کہ قرأت کے سفر میں اگلے سے اگلے پڑاؤ پر پہنچ کر یہ شاید کوئی عجیب و غریب یا چونکا دینے والی داستان ثابت ہوگی ۔ نصف آخر سے قبل ہی یہ مہم جُو چوہا کچھ جانا پہچانا سا لگنے لگتا ہے۔ مرطوب سرمئی دیواروں والی اندھیری سرنگوں اور ڈولتے جہاز کے تہہ خانوں میں اس ننھے ہیرو کے بری و بحری سفر ہمیں اپنے اپنے سے تو لگتے ہیں لیکن یہ اپنا پن آخر تک ابہام کی چادر اوڑھے رکھتا ہے۔ کیا وہ ہم سے، یعنی انسانی قارئین سے مخاطب ہے؟ کیا وہ اپنے اُس وجود سے مخاطب ہے جو اس وقت منظر کے باہر ہے، اور جس کا ناظر اسی وجود کا ایک ذہنی سایہ ہے؟ یا وہ دراصل خود کلامی میں مصروف ہے؟ محض بڑبڑاتے ہوئے اپنی آپ بیتی بیان کر رہا ہے؟ یہاں سب کچھ گڈمڈ ہوجاتا ہے۔ ترجمے میں منظر اور ناظر کے باہم گڈمڈ ہونے کے اس ابہام کو جوں کا توں باقی رکھنا ایک نہایت مشکل کام تھا لیکن کوشش کی گئی ہے کہ انگریزی سے اردو میں منتقلی کے دوران کم از کم یہ منفرد وجودی ابہام متاثر نہ ہو۔ آندرے زینیوسکی (Andrzej Zaniewski) 13 اپریل 1939 کو وارسا ( پولینڈ ) میں پیدا ہوے۔ حیاتِ موش ان کے جس ناول کا ترجمہ ہے وہ پولش زبان میں 1990 میں اور اس کا انگریزی ترجمہ (Rat) 1994 میں شائع ہوا۔

ISBN 978-969-648-034-1