Easy Returns
14 Days ReturnLowest Prices
Best in MarketCustomer Support
WhatsApp/Call/EmailFast Shipping
1-4 Days
Download app for exclusive deals
Scan to shop smarter on Lumu!

تنویر انجم نے اردو ادب میں نثری نظم کی شاعرہ کی حیثیت سے ایک نمایاں مقام بنایا ہے۔ اب تک ان کے نثری نظموں کے چھ مجموعے شائع ہوچکے ہیں۔ *ان دیکھی لہریں* (1982)، *سفر اور قید میں نظمیں* (1992)، *طوفانی بارشوں میں رقصاں ستارے* (1997) *زندگی میرے پیروں سے لیٹ جائے گی* (2010) ، *نئے نام کی محبت* (2013) اور *حاشیوں میں رنگ* (2016) ۔ ان کی غزلوں کا ایک مجموعہ *سرو برگ آرزو* 2001 میں شائع ہوا۔ ان کی منتخب نظموں کا ایک مجموعہ انگریزی تراجم کے ساتھ 2014 میں منظر عام پر آیا۔ وہ عالمی ادب کے انگریزی سے اردو میں تراجم بھی کرتی رہتی ہیں۔ تنویر انجم نے یونیورسٹی آف ٹیکساس آسٹن سے لسانیات میں پی ایچ ڈی کیا اور شعبہ تدریس سے وابستہ ہیں۔
ISBN 978-969-648-027-3