دنیا رنگ بازی پر قائم ہے
Easy Returns
14 Days ReturnLowest Prices
Best in MarketCustomer Support
WhatsApp/Call/EmailFast Shipping
1-4 Days
Download app for exclusive deals
Scan to shop smarter on Lumu!

اظہر حسین لاہور سے تعلق رکھنے والے شاعر اور فکشن نگار ہیں۔ ان کی کہانیوں کا ایک مجموعہ *اکیسویں صدی کی لڑکی* (2015) شائع ہو چکا ہے۔ وہ پاکستان اور بھارت سے شائع ہونے والے اردو کے دو ادبی کتابی سلسلوں لاہور اور کسوٹی کے مدیر ہیں۔ دنیا رنگ بازی پر قائم ہے کی کہانیاں پڑھنے والوں کی جان پہچان گلی محلے کی زندگی سے کرواتی ہیں۔ بے معنی اخلاقیات سے ناواقف تھڑے باز مردوں اور دہلیز باز عورتوں کی روزمرہ سرگرمیوں کے قصوں کو ان کی اپنی زبان میں بیان کرتی ہوئی یہ کہانیاں معاشرت کا وہ رخ پیش کرتی ہیں جنھیں چھپا دیا جانا زیادہ پسندیدہ خیال کیا جاتا ہے۔ ان کڈھب اور ٹیڑھی لکیر پر چلتی ہوئی کہانیوں کی خصوصیت یہ ہے کہ نہ یہ جذباتی ہیں اور نہ ہی پڑھنے والے کو اچھائی یا برائی کا فیصلہ لینے پر مائل کرتی ہیں۔ بس یہ کہانیاں ہیں، اگر کوئی پڑھنا چاہے۔ ISBN 978-969-648-101-0