درخت نشیں
Regular price Rs.950
Regular price Sale price Rs.950
Sale Sold out

درخت نشیں

درخت نشیں

Regular price Rs.950
Regular price Sale price Rs.950
Sale Sold out
View full details

Sold By

Aaj Ki Kitabain
✓ Verified Seller
Installment Plans
Easy Returns

Easy Returns

14 Days Return
Lowest Prices

Lowest Prices

Best in Market
Customer Support

Customer Support

WhatsApp/Call/Email
Fast Shipping

Fast Shipping

1-4 Days
Download App

Download app for exclusive deals

Scan to shop smarter on Lumu!

اطالوی زبان کے منفرد ادیب اتالو کلوینو (Italo Calvino) کا ناول (The Baron in the Trees) جس کا ترجمہ اردو کے نامور مترجم راشد مفتی نے درخت نشیں کے عنوان سے کیا ہے، ان کے تین ناولوں پر مشتمل سلسلے Our Ancestors کا دوسرا ناول ہے۔ ناول ، جس میں ایک بظاہر نا قابلِ یقین کہانی کو کلوینو نے اپنے جادو نگار اسلوب سے انتہائی قابلِ یقین بنادیا ہے، پہلی بار اطالوی زبان میں 1957ء میں شائع ہوا تھا اور دنیا کی بہت سی زبانوں میں ترجمہ ہوچکا ہے۔ باپ اور گھر کے سخت قوانین سے باغی ہو کر بارہ سال کی عمر میں درختوں پر جا بسنے اور ساری زندگی اپنے اختیار کردہ اسلوب میں گزار نے والے کوسیمو کا کردار عالمی ادب کے سب سے زیادہ دل موہ لینے والے کرداروں میں گنا جاتا ہے۔ اس کردار کے طرزِ عمل کی بے شمار تو جیہیں کی جاتی رہی ہیں، اور ناول کے متن میں ان تمام کے لیے گنجائش موجود ہے۔ ناول کے قصے اٹھارویں صدی کے یورپ کے تاریخی پس منظر میں پیش آتے ہیں جن میں انقلاب فرانس کے واقعات بھی شامل ہیں ۔ اور ان میں درخت نشیں کوسیمو کی نپولین سے ملاقات کی روداد شاید سب سےزیادہ پر لطف قصوں میں سے ہے لیکن ناول کے اصل معنی کسی خاص دور یا خطے تک محدود نہیں۔

اتالو کلوینو 1933ء میں کیوبا میں پیدا ہوئے اور اٹلی کے شہر سان ریمو میں پرورش پائی ۔ ایک بلند پایہ فکشن نگار ہونے کے ساتھ ساتھ انہوں نے ادب سے متعلق موضوعات پر مضامین بھی لکھے اور تورینو کے ایک اشاعتی ادارے کے ادارتی عملے میں بھی شامل رہے۔ کلوینو نے اطالوی لوک کہانیوں کا ایک ضخیم مجموعہ بھی مرتب کیا۔ کلوینو کی وفات ۱۹۸۸ء میں ہوئی۔ کلوینو کی تحریروں میں پڑھنے والے کی وفات ایک بے حد فراواں تخیل اور اسلوب اور بیان پر بے پناہ گرفت سے ہوتی ہے۔ ان کا ناول If on a Winter's Night a Traveller اپنی ساخت اور اسالیب کے تنوع کے اعتبار سے عالمی فکشن میں اپنا ثانی نہیں رکھتا۔ فکشن کے میدان میں ان کی متعدد دوسری تحریریں، ناول اور کہانیاں ، شائع ہو چکی ہیں۔

راشد مفتی اس سے پہلے کلوینو کے ناولوں کے اس سلسلے کے پہلے ناول The Cloven Viscount کو دو لخت سورما کے عنوان سے اردو میں ترجمہ کرچکے ہیں ۔ انھوں نے گابرئیل گارسیا مارکیز ، آئزک باشیوس سنگر ، سال بیلو اور برنارڈ مالامڈ کی منتخب کہانیوں کا بھی ترجمہ کیا ہے۔