بے زبانی زباں نہ ہوجاۓ
Regular price Rs.3,000
Regular price Sale price Rs.3,000
Sale Sold out

بے زبانی زباں نہ ہوجاۓ

بے زبانی زباں نہ ہوجاۓ

Regular price Rs.3,000
Regular price Sale price Rs.3,000
Sale Sold out
View full details

Sold By

Aaj Ki Kitabain
✓ Verified Seller
Installment Plans
Easy Returns

Easy Returns

14 Days Return
Lowest Prices

Lowest Prices

Best in Market
Customer Support

Customer Support

WhatsApp/Call/Email
Fast Shipping

Fast Shipping

1-4 Days
Download App

Download app for exclusive deals

Scan to shop smarter on Lumu!

میری دادی ملکہ پکھراج نے میرے والدین ، یعنی اپنے بیٹے اور بہو، سے مجھے اس وقت گود لے لیا تھا جب میں صرف ایک مہینے کی تھی۔ میری پرورش انھیں کے ہاتھوں ہوئی اس لیے میں نے ہمیشہ انھیں اپنی دادی نہیں بلکہ ماں ہی سمجھا۔ میں ان کو اس آپ بیتی پر کام کرتے ہوے اٹھارہ سال تک دیکھتی رہی ہوں ۔ ان تمام برسوں میں انھوں نے کم از کم سات یا آٹھ مسودے ہاتھ سے لکھ کر تیار کیے اور ان میں سے ہر مسودہ آٹھ سے دس کاپیوں یا نوٹ بکوں میں آیا۔ ہر بار نظر ثانی کرتے ہوے وہ پورے مسودے کو شروع سے آخر تک لکھتیں۔ برسوں پر محیط عرصے میں اس انتھک محنت کا مشاہدہ کرتے رہنے کے بعد میں اس وقت شدت جذبات سے مغلوب ہوگئی جب میری دادی نے آپ بیتی کا مکمل مسودہ اشاعت کے لیے مجھے سونپا۔ ان کی آخری خواہش یہی تھی کہ ان کی کہانی دنیا والوں کے سامنے آئے اور میں جانتی تھی کہ مجھے ان کی خواہش پوری کرنے کی ہر ممکن کوشش کرنی ہے۔ میرے لیے ان کی آپ بیتی صرف ان کی زندگی کی کہانی نہیں بلکہ ایک حوصلہ مند عورت کی، خاص کر ان کی نسل کی عورت کی آواز ہے، جو اپنا سچ بیان کرنا چاہتی ہے۔ ہمارے سماج میں عورتوں کو اپنے بارے میں، اپنی زندگی اور اپنے تجربوں کے بارے میں بات کرنے کا بمشکل ہی موقع دیا جاتا ہے، اور بیشتر صورتوں میں تہذیب اور عزت کے نام پر ان کی آواز دبا دی جاتی ہے۔ لہذا ایک عورت کی حیثیت سے میں نے اپنا فرض سمجھا کہ ملکہ پکھراج کی آپ بیتی کو شائع کراؤں۔ ملکہ پکھراج کی پیدائش 1912 کے لگ بھگ جموں میں ہوئی اور انھوں نے 4 فروری 2004 کو لاہور میں وفات پائی۔ ISBN: 978-969-648-040-2