باقیات عطا شاد
Regular price Rs.600
Regular price Sale price Rs.600
Sale Sold out

باقیات عطا شاد

باقیات عطا شاد

Regular price Rs.600
Regular price Sale price Rs.600
Sale Sold out
View full details

Sold By

Aaj Ki Kitabain
✓ Verified Seller
Installment Plans
Easy Returns

Easy Returns

14 Days Return
Lowest Prices

Lowest Prices

Best in Market
Customer Support

Customer Support

WhatsApp/Call/Email
Fast Shipping

Fast Shipping

1-4 Days
Download App

Download app for exclusive deals

Scan to shop smarter on Lumu!

عطا شاد (1997-1939) اردو اور بلوچی کے معروف و مقبول اور اہم شاعر ہیں۔ انھیں بلوچستان کا ادبی تعارف کہنا مناسب ہوگا۔ عطا شاد نہ صرف اپنے حین حیات عام و خاص کی توجہ کا مرکز رہے بلکہ آج بھی اردو، بلوچی شاعری کے قارئین انھیں محبت سے یاد کرتے ہیں۔ ان کے کئی اردو بلوچی اشعار زبان زد عام و خاص ہیں ۔ عطا شاد کا انفراد یہ ہے کہ انہوں نے بلوچستان کے ثقافتی طرز احساس ، جغرافیائی خط و خال اور ماحول کو پورے تخلیقی وفور اور شاعرانہ قدرت سے اردو میں پیش کیا ہے۔ عطا شاد کی زندگی میں ان کا صرف ایک شعری مجموعہ شائع ہوا تھا۔ جب کہ ان کی وفات کے بعد اردو اور بلوچی میں پہلے انفرادی مجموعے اور ازاں بعد ہر دو زبانوں میں ان کے کلیات شائع ہوئے ہیں۔ جن کی بلوچستان بھر میں پذیرائی ہوئی۔ عطا شاد نے شاعری کے علاوہ ڈرامے اور مضامین بھی لکھے تھے۔ اس کے علاوہ ایک ہفت زبانی لغت کی ترتیب میں بھی وہ شامل رہے۔ باقیات کی اس کتاب میں عطا شاد کا وہ اردو کلام ، بلوچی کلام کے اردو تراجم ، جو ان کے کسی مجموعے میں شامل نہیں ، اور اس کے ساتھ ساتھ ان کی مختلف نثری تحریریں جو بلوچی ادب سے متعلق ہیں مختصر تبصرے اور دو خط ، یہ سب اس کتاب میں شامل ہیں ۔ کہا جا سکتا ہے کہ اس طرح ان کا بیشتر غیر مدون تحریری سرمایہ پہلی بار اس کتاب میں یکجا ہو کر اپنے پڑھنے والوں کو دستیاب ہوا ہے۔ امید ہے مداحین عطا شاد باقیات کے اس نادر ذخیرے کو شرف پذیرائی بخشیں گے۔ (ادارہ)