{"product_id":"wehshion-ka-intezar","title":"وحشیوں کا انتظار","description":"\u003cp style=\"text-align: right;\"\u003eجنوبی افریقہ کے معروف ادیب جے ایم کوٹسی (John Maxwell Cotzee) 1940 میں کیپ ٹاؤن میں افریکانیر (Afrikaner) والدین کے گھر پیدا ہوے۔ آنرز تک تعلیم کیپ ٹاؤن یونیورسٹی میں حاصل کی اور یونیورسٹی آف ٹیکسس، آسٹن سے ادب اور لسانیات میں پی ایچ ڈی کیا۔ کچھ عرصہ امریکہ میں پڑھانے کے بعد وہ کیپ ٹاؤن یونیورسٹی سے متعلق رہے۔ 2002 میں وہ آسٹریلیا منتقل ہوگئے اور اب ایڈیلیڈ شہر میں رہتے ہیں۔\r\nجے ایم کوٹسی ناول نگار کے علاوہ مضمون نگار، مترجم اور ماہر لسانیات بھی ہیں۔ فکشن لکھنا انھوں نے 1969 میں شروع کیا اور ان کے دو ناول Dusklands اور In the Heart of the Country بالترتیب 1974 اور 1977 میں شائع ہوئے، لیکن ان کو بین الاقوامی شہرت زیر نظر ناول Waiting for the Barbarians سے حاصل ہوئی جو 1980 میں شائع ہوا۔ ان کے دو ناولوں Life and Time of Michael K اور Disgrace کو بوکر پرائر دیا گیا۔ ان کو 2003 میں ادب کا نوبیل انعام دیا گیا۔\r\nوحشیوں کا انتظار نو آبادیاتی تسلط اور ظلم و ستم کے موضوعات کی کھوج کرنے والا ایک نہایت طاقتور بیانیہ ہے اور جدید حساس فکشن کی انتہائی بلندیوں کو چھو لیتا ہے۔ اس کا ترجمہ اردو کے منفرد فکشن نگار صدیق عالم نے نہایت خوبی سے کیا ہے۔\r\n978-969-648-028-0\u003c\/p\u003e","brand":"Aaj Ki Kitabain","offers":[{"title":"Default Title","offer_id":43293178855513,"sku":null,"price":1250.0,"currency_code":"PKR","in_stock":true}],"thumbnail_url":"\/\/cdn.shopify.com\/s\/files\/1\/0651\/6441\/0969\/files\/Wehshion-Ka-Intezar-scaled.jpg?v=1778184789","url":"https:\/\/lumu.pk\/products\/wehshion-ka-intezar","provider":"LUMU","version":"1.0","type":"link"}