{"product_id":"teen-bati-ky-rama","title":"تین بتی کے راما","description":"\u003cp style=\"text-align: right;\"\u003eعلی امام نقوی کا *تین بتی کے راما* کئی لحاظ سے پُر کشش ناول ہے: اس کے کرداروں میں کشش ہے ـ واقعات میں کشش ہے ـ ماحول میں ـ مکالموں میں ـ پلاٹ اور بیان میں بھی ـ جائے وقوع ( بمبئی کا علاقہ تین بتی ) بھی اس کی کشش ہے ۔ وہ ظاہری سرد مہری اور بہ ظاہر معروضی رویہ بھی اس کی کشش ہیں جو دراصل گہری فنکارانہ وابستگی سے جنمے ہیں۔\r\nاپنے غیر مشروط وجود کو پوری طرح فن پارے کے سپرد کرنے والے قاری پر دھیرے دھیرے کھلتا ہے کہ ناول کے کردار اپنے اپنے خوابوں کے مدار میں گردش کر رہے ہیں۔ وہ اس گردش میں کبھی ایک دوسرے سے قریب آتے ہیں، کبھی دور جاتے ہیں۔ قربتوں میں ڈھلتے فاصلوں اور فاصلوں میں بدلتی قربتوں کے درمیان ، ان کے خوابوں کے رنگ ، روشن اور چمک دار بھی ہوجاتے ہیں اور مٹ میلے بھی۔ جو رنگ اول اول حسین ہیں وہ جائے وقوع کی آلودگیوں سے ماند پڑتے ہیں، جو ماند ہی تھے وہ بھدے ہوئے جاتے ہیں اور بھدے رنگ اُن حدوں کو چھوا چاہتے ہیں جن کے تصور ہی سے پُر گداز ناظر میں کراہت و خوف کی سنسناہٹ دوڑ جاتی ہے اور کچھ خوابوں کے رنگ اُس جامد شکل کو پہنچ چکے ہیں جو مزید اثر قبول کرنے سے بھی لگ بھگ عاری ہیں۔\r\nعلی امام نقوی کی اسی بصیرت خیز فنکاری ( جو کہیں کہیں مزید نفاست و تہذیب کی طلب گار ہے ) کے باعث ، ناول کے کردار، واقعات، ماحول، مکالمہ، پلاٹ، بیان اور جائے وقوع ، باہم آمیز ہو کر ایک ایسے اسکیچ کی طرح ابھرے ہیں جو نہایت بولڈ لائنز کا واحدہ ہے مگر پورٹریٹ جیسا تاثر دیتا ہے۔ اس کے گہرے سیاہ خطوط ، پہلی نظر میں ( شاید مصنف کے حسب منشا) کراہت و خوف پیدا کرتے ہیں لیکن بصارت پر شدید گرفت کے ذریعے اسے دوسری ، تیسری بار بھی اپنی جانب لاتے ہیں ۔ تب ناظر سمجھتا ہے کہ بنانے والے نے اسے کیوں اتنے گہرے سیاہ خطوط سے بنایا ۔ اور کیوں گہری سیاہ لکیروں کے آس پاس دمکتی سفیدی بھی بار بار اس کی نظر کو گرفت میں لے رہی ہے ۔ وہ اپنی مکمل نظر کے ساتھ اُس نقطے پر گردش کرنے لگا ہے جو اس خاکہ نما پورٹریٹ یعنی آدمی اور زندگی کا مرکز ہے ۔ اور یہ نقطہ اک سیاہ و سفیدی بے چینی میں مبتلا کر رہا ہے۔ اور یہ بے چینی کسی گہرے دکھ میں ڈھلا چاہتی ہے کیونکہ سب سالا گڑبڑ ہوگیا ہے ؛ موہن بھی۔\u003c\/p\u003e\r\nISBN 978-969-648-107-2","brand":"Aaj Ki Kitabain","offers":[{"title":"Default Title","offer_id":43293179641945,"sku":null,"price":950.0,"currency_code":"PKR","in_stock":true}],"thumbnail_url":"\/\/cdn.shopify.com\/s\/files\/1\/0651\/6441\/0969\/files\/Teen-Bati-Ky-Rama-scaled.jpg?v=1778184828","url":"https:\/\/lumu.pk\/products\/teen-bati-ky-rama","provider":"LUMU","version":"1.0","type":"link"}