{"product_id":"shehzada-e-ahtejab","title":"شہزادہ احتجاب","description":"\u003cp style=\"text-align: right;\"\u003eممتاز ایرانی ادیب ہوشنگ گلشیری کے مختصر ناول \"شہزادہ احتجاب\" کو 1979 میں شائع ہونے کے بعد جلد ہی ایک شاہکار کا درجہ حاصل ہوگیا تھا۔ ناول کے انگریزی مترجم کے لفظوں میں، \"اس ناول نے ثابت کیا کہ ایرانی لکھنے والوں نے نہ صرف یوروپ اور امریکہ کے جدید فکشن کی تکنیکیں سیکھ لی ہیں بلکہ ان میں چند اپنی اختراعات کا بھی اضافہ کیا ہے۔ ایرانی تاریخ کے جسیم موضوع کو ایک حسرت آمیز اور غیر دلکش گھریلو ڈرامے کی صورت میں پیش کرنے والے ہوشنگ گلشیری کو اپنے تجربے میں کامیاب ہونے کا کوئی حق نہیں پہنچا تھا، پھر بھی وہ کامیاب ہوا۔\"\r\nاس ناول میں شہزادہ احتجاب کا فرضی کردار جس شاہی خاندان کے آخری افراد میں سے ایک ہے وہ ایران کا قاجار خاندان ہے جس نے اٹھارہویں صدی کی قبائلی لڑائیوں سے ابھر کر 1785 میں تخت طاؤس پر قبضہ کیا۔ اس خاندان کی حکمرانی 1925 تک قائم رہی جب اس کی فوج کے ایک قازق نژاد افسر رضا خان نے ، برطانیہ کی شہ پر، آخری قاجار شاہ کو معزول کردیا۔ نئے شاہی خاندان نے قدیم فارسی نام \"پہلوی\" اختیار کیا اور 1979 کے مذہبی انقلاب کے ہاتھوں معزول ہوا جب شیعہ مذہبی پیشواؤں نے ، جن کے طبقے کو پروان چڑھانے میں قاجار اور پہلوی شاہوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا تھا، شاہی کے ادارے کے خاتمے کا اعلان کردیا۔\r\nایران کی تاریخ کے واقعات اس ناول میں پس منظر کی دھندلی پرچھائیوں کے طور پر موجود ہیں۔ یہ پر چھائیاں شہزادہ احتجاب کے نیم تاریک کمرے کے کونوں میں بھٹکتے سایوں اور اس کے الجھے ہوے ذہن سے گزرتے ہوئے مبہم تاثرات کی صورت میں سامنے آتی ہیں۔ ایرانی تاریخ کی ڈیڑھ صدیوں کو ایک خستہ حال صوبائی قصبے میں پیش آنے والے اس منظر میں سمیٹ دیا گیا ہے جہاں ایک عمر رسیدہ شخص اپنی گھریلو خادمہ کو پیٹ رہا ہے۔ اس سے پہلے کسی لکھنے والے نے ایران کے روایتی معاشرے کے سوز و درد کو اتنی خوبی سے گرفت میں نہیں لیا تھا۔\u003c\/p\u003e\r\n\u003cp style=\"text-align: right;\"\u003eISBN 978-969-8379-89-6\u003c\/p\u003e","brand":"Aaj Ki Kitabain","offers":[{"title":"Default Title","offer_id":43293178429529,"sku":null,"price":950.0,"currency_code":"PKR","in_stock":true}],"thumbnail_url":"\/\/cdn.shopify.com\/s\/files\/1\/0651\/6441\/0969\/files\/Shehzada-e-Ahtejab-1-scaled.jpg?v=1778184772","url":"https:\/\/lumu.pk\/products\/shehzada-e-ahtejab","provider":"LUMU","version":"1.0","type":"link"}