{"product_id":"safr-o-hazr","title":"سفر و حضر","description":"\u003cp style=\"text-align: right;\"\u003eعثمان قاضی کا تعلق کوئٹہ سے ہے۔ وہ انسانی اور سماجی خدمات کے شعبے میں اپنی ایک الگ اور منفرد پہچان رکھتے ہیں اور بلوچستان سمیت دنیا بھر میں اس حوالے سے معروف ہیں۔ وہ ایک وسیع المطالعہ ، صاحب طرز اور صاحب اسلوب ادیب بھی ہیں ۔ حرف و قلم یا کسی بھی شعبہ علم سے ربط ضبط رکھنے والا ہر شخص انھیں جانتا ہے۔ ان کے قلم میں ایسی برکت اور تاثیر ہے کہ باید و شاید ۔\r\nان کی اس پہلی کتاب میں متنوع موضوعات پر مشتمل ایسے عمدہ اور دلچسپ مضامین شامل ہیں۔ جن کی مثال اس سے پہلے بلوچستان کی نثری روایت میں تو ناپید ہے ہی ، اردو میں بھی کم کم ملے گی۔\r\nان کی تحریریں طبیعت پر بار ہوتی ہیں نہ پڑھنے والا کسی بھی مرحلے پر ان سے اکتاہٹ محسوس کرتا ہے۔ بلکہ سچ تو یہ ہے کہ ہر سطح کا قاری ان تحریروں سے لطف اندوز ہوتا ہے اور متعدد اشیا کے بارے میں اس کے علم میں اضافہ ہوتا ہے۔\r\nاچھی نثر کے شائقین کے لیے یہ مضامین تو شہ خاص کی حیثیت رکھتے ہیں۔ یہ کتاب دنیا کے کئی ممالک کے حوالے سے اچھوتی معلومات قاری کے سامنے لاتی ہے۔ اس میں بلوچستان کو جس دردمندانہ اور گہری نظر سے دیکھا گیا ہے، وہ بے مثال ہے۔\r\n(ادارہ)\u003c\/p\u003e","brand":"Aaj Ki Kitabain","offers":[{"title":"Default Title","offer_id":43293185245273,"sku":null,"price":1600.0,"currency_code":"PKR","in_stock":true}],"thumbnail_url":"\/\/cdn.shopify.com\/s\/files\/1\/0651\/6441\/0969\/files\/Safr-o-Hazr-scaled.jpg?v=1778185094","url":"https:\/\/lumu.pk\/products\/safr-o-hazr","provider":"LUMU","version":"1.0","type":"link"}