{"product_id":"saat-rang-or-aik-gyaan","title":"سات رنگ اور ایک گیان","description":"\u003cp style=\"text-align: right;\"\u003eبلوچستان میں اردو شاعری کی روایت کے برعکس اردو فکشن کی عمر کم ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ یہاں محض افسانہ نگار کے طور پر اپنی شناخت بنانے والوں کی تعداد ایک ہاتھ کی انگلیوں سے بھی کم ہے۔ ان میں بھی ایسے لوگ بہت کم ہیں، جنھیں صاحب اسلوب کہا جا سکتا ہو یا جنھوں نے معاشرتی و واقعاتی کہانی کی سطح سے اٹھ کر افسانہ طرازی کی دنیا میں قدم رکھا ہو۔\r\nخادم مرزا ایسے افسانہ نگار ہیں جو نہ صرف بلوچستان میں ایک منفرد مقام رکھتے ہیں، بلکہ اپنے فنی جوہر کی بنا پر وہ اردو کے ایک اہم افسانہ نگار کہے جاسکتے ہیں ؛ اس کے باوجود کہ، ان کا کل فکشنی سرمایہ یہی ایک کتاب ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ، خادم مرزا کے تمام افسانے ایسی گہرائی اور گیرائی رکھتے ہیں، جو اردو کے بڑے افسانہ نگاروں سے منسوب ہے۔\r\nخادم مرزا کے افسانے جہاں اپنی تکنیک اور مواد کی بنیاد پر اہم ہیں، وہاں ان کا اسلوب قطعی طور پر ان کا اپنا ہے۔ ہندی اور سنسکرت لفظیات ومحاورات سے تشکیل پاتا ان کا تہہ دار اسلوب ایسی رمزیں رکھتا ہے جو علامت نگاری اور ماورائے حقیقت ، حقیقت نگاری سے ملتا ہے۔\r\nان کے افسانوں میں مزاحمتی عناصر ایک توانائی کے ساتھ مگر پوری طرح فن کے سانچے میں گندھ کر سامنے آتے ہیں ؛ اس لیے ان کے ہاں سطحی نعرہ بازی کا رجحان نہیں ملتا۔\r\nیہ کہنا بے جا نہ ہوگا کہ صرف ایک افسانوی مجموعے کے باوجود خادم مرز بلوچستان کے نمائندہ اور اہم ترین افسانہ نگار ہیں۔ بلوچستان میں اردو فکشن سے دلچسپی رکھنے والے قارئین کے لیے اس کتاب کا مطالعہ از بس ضروری ہے۔\r\n(ادارہ)\u003c\/p\u003e\r\n ","brand":"Aaj Ki Kitabain","offers":[{"title":"Default Title","offer_id":43293184917593,"sku":null,"price":600.0,"currency_code":"PKR","in_stock":true}],"thumbnail_url":"\/\/cdn.shopify.com\/s\/files\/1\/0651\/6441\/0969\/files\/Saat-rang-or-aik-gyaan-scaled.jpg?v=1778185086","url":"https:\/\/lumu.pk\/products\/saat-rang-or-aik-gyaan","provider":"LUMU","version":"1.0","type":"link"}