{"product_id":"ngos-or-hukumat-ky-darmian-ishtiraq-e-amal","title":"این جی اوز اور حکومت کے درمیان اشتراک عمل","description":"\u003cp class=\"selectable-text copyable-text x15bjb6t x1n2onr6\" style=\"text-align: right;\"\u003e\u003cspan class=\"selectable-text copyable-text xkrh14z\"\u003eکراچی میں محنت کش طبقے کی آبادی اورنگی میں اورنگی پائلٹ پروجیکٹ کے کم لاگت سینی ٹیشن کے وسیع پروگرام کی کامیابی نے عملی طور پر ثابت کیا ہے کہ اگر کسی آبادی کے باشندوں کو تکنیکی اعانت اور سماجی رہنمائی فراہم کی جائے تو وہ نکاس کے نظام کے اندرونی حصے کو اپنے خرچ اور اپنے انتظام کے تحت تعمیر کرسکتے ہیں اور اس کی دیکھ بھال بھی کرسکتے ہیں بشرطیکہ حکومت نکاس کا بیرونی نظام یعنی بڑے نالے اور ٹریٹمنٹ پلانٹ تعمیر کرنے اور اس کی دیکھ بھال کرنے کی ذمہ داری اٹھائے۔\u003c\/span\u003e\u003c\/p\u003e\r\n\u003cp class=\"selectable-text copyable-text x15bjb6t x1n2onr6\" style=\"text-align: right;\"\u003e\u003cspan class=\"selectable-text copyable-text xkrh14z\"\u003eاس کتاب میں پاکستان کے معروف آرکیٹکٹ اور اوپی پی کے مشیر اعلیٰ عارف حسن نے پاکستان کے تین شہروں کی کچی آبادیوں میں کم لاگت سینی ٹیشن پروگرام کی نقل کرنے کے عمل میں سرکاری ترقیاتی محکموں اور بین الاقوامی اداروں کے ساتھ اوپی پی کے اشتراک عمل کے تجربات بیان کیے ہیں۔ اس تفصیلی جائزے میں اس اشتراک عمل کے فریقوں کے ادا کردہ کردار اور منصوبوں پر عملدرآمد کے سلسلے میں پیش آنے والی عملی دشواریوں کی تفصیل بیان کی گئی ہے۔ ان تجربات سے جو اہم نتائج بر آمد ہوئے ہیں ان میں اہم ترین یہ ہے کہ سرکاری محکمے اور بین الاقوامی ترقیاتی ادارے غریب شہری باشندوں کی زندگی کے حقائق سے رشتہ جوڑنے کی صلاحیت نہیں رکھتے چنانچہ ان کے چلائے ہوئے ترقیاتی منصوبوں کا انجام اکثر ناکامی پر ہوتا ہے۔ اس کے بر عکس کچی آبادیوں کے باشندے ہوشیار اور حقیقت پسند ہیں اور دلچسپی رکھنے والے افراد اور اداروں سے سماجی اور تکنیکی امداد حاصل کر کے اپنے حالات بہتر بنانے کی مسلسل اور کامیاب کوشش کرتے ہیں۔\u003c\/span\u003e\u003c\/p\u003e","brand":"Aaj Ki Kitabain","offers":[{"title":"Default Title","offer_id":43293187604569,"sku":null,"price":1000.0,"currency_code":"PKR","in_stock":true}],"thumbnail_url":"\/\/cdn.shopify.com\/s\/files\/1\/0651\/6441\/0969\/files\/NGOs-or-hukumat-ky-darmian-Ishtiraq-e-amal-scaled.jpg?v=1778185189","url":"https:\/\/lumu.pk\/products\/ngos-or-hukumat-ky-darmian-ishtiraq-e-amal","provider":"LUMU","version":"1.0","type":"link"}