{"product_id":"naya-warq-58","title":"نیا ورق 58","description":"\u003cp style=\"text-align: right;\"\u003e.. میرے ذہن میں ایک بات تھی کہ جو تین دیو قامت لوگ ہیں ہمارے یہاں ، منٹو، کرشن چندر اور بیدی، ان تینوں سے افسانہ اگر مختلف ہوگا تو لوگ اسے پڑھیں گے اور اس کی طرف متوجہ ہوں گے۔\r\nکیوں کہ اگر ان کے انداز کا ہی افسانہ ہوگا تو لوگ اس کی طرف متوجہ نہیں ہوں گے۔ کیوں کہ نہ تو میں بیدی صاحب سے بہتر جزئیات نگاری کرسکتا ہوں ، نہ میں کرشن چندر سے اچھی زبان لکھ سکتا ہوں نہ منٹو سے بہتر کردار نگاری کرسکتا ہوں ۔ یہ تینوں کمزوریاں میں نے اپنے اندر محسوس کرلی تھیں اور میں نے اس میدان میں قدم ہی نہیں رکھا اور میں نے اپنے لیے ایک نئی فضا، نیا میدان تلاش کیا اور ایسے کردار جو بالکل ہیولے کی طرح ہوں، جن کے چہرے نہ ہوں، جن کے کچھ نام نہ ہوں لیکن وہ پورے کردار ہونے کی طاقت اپنے اندر رکھتے ہوں۔ اور ایسی فضا جس کا کچھ وقت نہ ہو، اور جس کا کوئی ماضی نہ ہو، جس کا کوئی مستقبل نہ ہو، ایسی فضا قائم کرنا اور چاہے جس کا کوئی وجود نہ ہو ..\r\nسریندر پرکاش\r\nانٹرویو: آصف فرخی\u003c\/p\u003e","brand":"Aaj Ki Kitabain","offers":[{"title":"Default Title","offer_id":43293185900633,"sku":null,"price":600.0,"currency_code":"PKR","in_stock":true}],"thumbnail_url":"\/\/cdn.shopify.com\/s\/files\/1\/0651\/6441\/0969\/files\/naya-warq-58-scaled.jpg?v=1778185121","url":"https:\/\/lumu.pk\/products\/naya-warq-58","provider":"LUMU","version":"1.0","type":"link"}