{"product_id":"naukar-ki-qameez","title":"نوکر کی قمیض","description":"\u003cp style=\"text-align: right;\"\u003eونود کمار شکل ہندی کے نہایت منفرد اور صاحب اسلوب فکشن نگاروں اور شاعروں میں شمار ہوتے ہیں۔ انھیں ان کے باریک بیں مشاہدے اور کان کنوں کے سے عزم کی خصوصیات کی بنا پر اور ہندوستانی قصبوں میں رہنے والے متوسط طبقے کے لوگوں کی روز مرہ زندگی کی مابعد الطبیعیات کے نرم خو شارح کی حیثیت سے ایک منفرد مقام حاصل ہے۔ ان کی آواز ان کی اپنی ہے، اور ان کی نشر ایک منفرد آہنگ رکھتی ہے۔\r\nناول نوکر کی قمیض کے انوکھے پن کا احساس اسے شروع کرتے ہی ہوجاتا ہے۔ اس انوکھے پین میں ناول کی مخصوص بیانیہ نثر، تفصیلات کا انتخاب اور راوی\/مرکزی کردار کے خیالوں کی رو کے ماجرا میں خوبصورتی اور ضبط کے ساتھ سموئے جانے کی خصوصیت شامل ہیں۔ اس نسبتا نامانوس بیانیے سے گزرتے ہوے کہانی کے اجزا پڑھنے والے کے ذہن میں رفتہ رفتہ واضح ہوتے چلے جاتے ہیں اور ایک مکمل تصویر بنانے لگتے ہیں۔\r\nونود کمار شکل ہندوستانی ریاست چھتیس گڑھ کے راج نندگاؤں میں 1937ء میں پیدا ہوے۔ ان کی نظموں کا پہلا مجموعہ لگ بھگ جے ہند 1971ء میں شائع ہوا، اور دوسرا وہ آدمی چلا گیا نیا گرم کوٹ پہن کر وچار کی طرح 1981ء میں ۔ 1988ء میں ان کی کہانیوں کا مجموعہ پیڑ پر کمرہ کے عنوان سے چھپا۔ ناول نوکر کی قمیض 1994ء میں شائع ہوا، ایک اور ناول دیوار میں ایک کھڑکی رہتی تھی 1998ء میں، اور تازہ ترین ناول کِھلے گا تو دیکھیں گے 2003ء میں۔\u003c\/p\u003e\r\n\u003cp style=\"text-align: right;\"\u003eISBN 969-8379-85-1\u003c\/p\u003e","brand":"Aaj Ki Kitabain","offers":[{"title":"Default Title","offer_id":43293178331225,"sku":null,"price":1000.0,"currency_code":"PKR","in_stock":true}],"thumbnail_url":"\/\/cdn.shopify.com\/s\/files\/1\/0651\/6441\/0969\/files\/Naukar-Ki-Qameez-1-scaled.jpg?v=1778184766","url":"https:\/\/lumu.pk\/products\/naukar-ki-qameez","provider":"LUMU","version":"1.0","type":"link"}