{"product_id":"nanga-shah","title":"ننگا شاہ","description":"\u003cp style=\"text-align: right;\"\u003eشاداب رشید کی ایک پہچان تو ساجد رشید مرحوم کے صاحبزادے کی ہے اور دوسری نیا ورق کے مدیر کی۔\r\nساجد رشید کی اچانک موت کے بعد کم عمری ہی میں جس خوش اسلوبی سے شاداب رشید نے اپنی دوسری ذمے داریوں کے علاوہ نیا ورق کی ادارت کی باگ دوڑ سنبھالی وہ کسی تبصرے کی محتاج نہیں ہے۔\r\nنیا ورق کے مدیر کے علاوہ شاداب رشید کی اصل پہچان ایک افسانہ نگار کی ہے۔ گزشتہ دہائی میں بمبئی کے افسانوی منظر نامے پر جو افسانہ نگار نمودار ہوئے ان میں ایک اہم نام شاداب رشید ہے۔\r\nسہ ماہی نیا ورق کے اولین شمارے سے سرورق پر ایک ٹیگ لائن نمایاں طور پر شائع ہوتی رہی ہے قلم کار اور قاری کے درمیان ایک پل نیا ورق کی طرح شاداب رشید کے افسانے بھی معاصر عہد کے ثقافتی زوال ، سیاسی استحصال، معاشی و ذہنی انتشار کے باوجود قاری اور قلم کار کے درمیان رابطے کا ایک معنی خیز پل کی تعمیر و تشکیل کرتے ہیں۔ ان کے افسانوں کی معنویت اسی سچائی میں عیاں اور نہاں ہے۔\r\nISBN 978-960-648-100-3\u003c\/p\u003e","brand":"Aaj Ki Kitabain","offers":[{"title":"Default Title","offer_id":43293180788825,"sku":null,"price":1250.0,"currency_code":"PKR","in_stock":true}],"thumbnail_url":"\/\/cdn.shopify.com\/s\/files\/1\/0651\/6441\/0969\/files\/Nanga-Shah-scaled.jpg?v=1778184870","url":"https:\/\/lumu.pk\/products\/nanga-shah","provider":"LUMU","version":"1.0","type":"link"}