{"product_id":"nagahani-ta-nagahani-or-dosri-kahanian","title":"ناگہانی تا ناگہانی اور دوسری کہانیاں","description":"\u003cp style=\"text-align: right;\"\u003eطاہرہ کاظمی اپنے کٹیلے کالموں کے لیے مشہور ہیں جن میں معاشرے میں مردوں کی بالادستی اور عورتوں کی فرومائیگی کو اس نشترانہ مہارت سے بیان کیا گیا ہے کہ بہت سے پڑھنے والوں کو آگ لگ جاتی ہے۔ سماج میں مردوں اور عورتوں کے درمیان جو کبھی خفیہ کبھی برملا، رزم آرائی جاری رہتی ہے اسے وہ اپنے بے باک قلم سے چاک کرتی رہتی ہیں۔\u003c\/p\u003e\r\n\u003cp style=\"text-align: right;\"\u003eان کا فکشن ان بنیادی موضوعات سے دور تو نہیں ہٹتا لیکن اُس میں کالموں سے زیادہ پائیداری ہے۔ *ناگہانی تا ناگہانی* نامی ناولٹ میں، جسے اردو میں لکھے ہوئے اچھے ناولٹوں میں شمار کیا جاسکتا ہے، کووڈ کے دنوں میں ایک امریکی ایرپورٹ پر برپا اضطراب جھنجھلاہٹ، بے بسی اور انسانی فطرت میں رچی ہوس کا جس طرح احاطہ کیا گیا ہے، وہ پڑھنے سے تعلق رکھتا ہے۔ جو افسانے مجموعے میں شامل ہیں وہ بھی متاثر کرتے ہیں۔ ان میں جاری و ساری طیش ، ہمدردی، محرومی اور حیرت دل کو کہیں نہ کہیں چھو لیتی ہے۔ یہ فکشن متاثر کن ہے بشرطے کہ اسے پڑھتے وقت ظن کو اپنے اوپر غالب نہ آنے دیا جائے ۔\r\nISBN 978-969-648-114-0\u003c\/p\u003e","brand":"Aaj Ki Kitabain","offers":[{"title":"Default Title","offer_id":43293181378649,"sku":null,"price":950.0,"currency_code":"PKR","in_stock":true}],"thumbnail_url":"\/\/cdn.shopify.com\/s\/files\/1\/0651\/6441\/0969\/files\/Nagahani-Ta-Nagahani-scaled.jpg?v=1778184902","url":"https:\/\/lumu.pk\/products\/nagahani-ta-nagahani-or-dosri-kahanian","provider":"LUMU","version":"1.0","type":"link"}