{"product_id":"kuliyaat-e-gour","title":"کلیات غور","description":"\u003cp style=\"text-align: right;\"\u003eعبدالرحمن غور (1919-1984) بلوچستان میں اردو کے اہم شاعر فکشن نگار اور نقاد تھے ۔ وہ عملی طور پر صحافت سے بھی وابستہ رہے۔ اپنے زمانے میں اہم ترین ادبی کام کرنے اور عملی طور پر سیاست و صحافت سے منسلک رہنے کے باوجود اپنے دیگر ہم عصروں کے مقابل ان کا ذکر بہت کم کیا جاتا ہے۔ حالاں کہ ان کا تمام ادبی اثاثہ اتنا بھرپور اور اہم ہے کہ اس پر الگ سے جم کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔\r\nایک مدت سے، بلکہ اپنی اولین اشاعت کے بعد سے، ان کی بیشتر کتب دوبارہ شائع نہیں ہوسکی تھیں۔ اس وجہ سے معاصر قارئین ان کے ادبی کام کی اہمیت سے مکمل طور پر روشناس نہیں ہیں۔ یہ کمی اس کتاب سے پوری ہوتی ہے۔ اس میں ان کا ایک ناول اور افسانے جمع کر دیے گئے ہیں۔\r\nغور کے فکشن میں رومانس ہے تو مزاحمتی رنگ بھی ہیں اور کوئٹہ شہر و مضافات کا بیان اور مقامی ثقافت کے عناصر ، سب مل کر ان کی تحریروں کو اہم بناتے ہیں۔\r\nامید ہے کہ بلوچستان کے ادب سے عمومی دلچسپی رکھنے والے اور عبد الرحمن غور کی تحریروں کے متلاشی خاص کر اس کتاب کو شرف پذیرائی بخشیں گے۔\r\n(ادارہ)\u003c\/p\u003e","brand":"Aaj Ki Kitabain","offers":[{"title":"Default Title","offer_id":43293185212505,"sku":null,"price":800.0,"currency_code":"PKR","in_stock":true}],"thumbnail_url":"\/\/cdn.shopify.com\/s\/files\/1\/0651\/6441\/0969\/files\/Kuliyaat-e-Gour-scaled.jpg?v=1778185092","url":"https:\/\/lumu.pk\/products\/kuliyaat-e-gour","provider":"LUMU","version":"1.0","type":"link"}