{"product_id":"karnal-ko-koi-khat-nhi-likhta","title":"کرنل کو کوئ خط نہیں لکھتا","description":"\u003cp style=\"text-align: right;\"\u003eلاطینی امریکی ملک کولومبیا کے مشہور عالم ادیب گابریئل گارسیا مارکیز (1927-2014) کے ناول کرنل کو کوئی خط نہیں لکھتا کا پس منظر اس ملک کے روایت پرست ( کنزرویٹو ) اور تبدیلی پسند ( لبرل ) گروہوں کی وہی برسوں طویل مسلح خانہ جنگی ہے جس کا مارکیز کے ناول تنہائی کے سو سال میں تفصیلی تذکرہ آیا ہے۔ اس کشمکش میں لبرل گروہ کو نہ صرف فوجی شکست ہوئی بلکہ جیتنے والے کنزرویٹو گروہ نے اسے موقع پرستی میں مبتلا کر کے اپنے اندر ضم کرلیا۔ اس ناول کا مرکزی کردار ایک کرنل ہے جو کئی دہائیوں سے، امید اور مایوسی کے درمیان ڈولتا ہوا، اس خط کا انتظار کر رہا ہے جو اس خانہ جنگی میں حصہ لینے کے صلے میں اسے پنشن کا حقدار ٹھہرائے گا۔ مارکیز کے اس ناول کا ترجمہ فاروق حسن نے کیا تھا جنہوں نے اپنی عملی زندگی کا بڑا حصہ کینیڈا میں گزارا اور چند برس پہلے وہیں وفات پائی۔ زیر نظر ترجمہ بھی ان کے دیگر ترجموں کے ساتھ آج کے خصوصی شمارہ 7 (1991) میں شامل تھا جو بعد میں گابریئل گارسیا مارکیز منتخب تحریریں کے عنوان سے کتاب کی صورت میں شائع ہوا۔\u003c\/p\u003e\r\n\u003cp style=\"text-align: right;\"\u003eISBN: 978-969-648-072-3\u003c\/p\u003e","brand":"Aaj Ki Kitabain","offers":[{"title":"Default Title","offer_id":43293178036313,"sku":null,"price":950.0,"currency_code":"PKR","in_stock":true}],"thumbnail_url":"\/\/cdn.shopify.com\/s\/files\/1\/0651\/6441\/0969\/files\/Karnal-Ko-Koi-Khat-Nhi-Likhta-1-scaled.jpg?v=1778184748","url":"https:\/\/lumu.pk\/products\/karnal-ko-koi-khat-nhi-likhta","provider":"LUMU","version":"1.0","type":"link"}