{"product_id":"karachi-waterboard-ki-nijkari","title":"کراچی واٹر بورڈ کی نجکاری","description":"\u003cp class=\"selectable-text copyable-text x15bjb6t x1n2onr6\" style=\"text-align: right;\"\u003e\u003cspan class=\"selectable-text copyable-text xkrh14z\"\u003eشہری آب رسانی اور نکاس کا انتظام دنیا کے تمام شہروں میں ایک تبدیلی کے تجربے سے گزر رہا ہے۔ ان سہولیات کی فراہمی کے نظام میں ترقی، بہتر انتظام، لاگت کے مطابق کارکردگی اور معاشرے کے مختلف حلقوں میں ان کی قبولیت اس کے اسباب میں شامل ہیں ۔ کراچی کے آب رسانی کے شعبے کو بھی، اس حقیقت کے متعدد عوامل کا تجربہ ہوا ہے۔ اس صورت حال میں بہتری لانے کے لیے عالمی بینک کے زیر اثر نجی شعبے کی شراکت کو انتہائی مقدم طور پر نافذ کرنے کے سلسلے میں صوبائی حکومت متعدد فورموں پر اپنے عزم کا اظہار کرتی رہی ہے۔\u003c\/span\u003e\u003c\/p\u003e\r\n\u003cp class=\"selectable-text copyable-text x15bjb6t x1n2onr6\" style=\"text-align: right;\"\u003e\u003cspan class=\"selectable-text copyable-text xkrh14z\"\u003eاس کتاب کا موضوع کراچی میں پانی کی فراہمی اور نکاس کی سہولتوں کی نجکاری کے عوامل اور نتائج سے تعلق رکھتا ہے۔ اس میں کراچی واٹر اینڈ سیورج بورڈ میں نجی شعبے کی شراکت کی حکمت عملی کے پس منظر اور اس کی تشکیل کے کلیدی عوامل سے بحث کی گئی ہے۔ اس میں ان تمام بڑے متعلقہ گروہوں کے رد عمل کو دستاویزی انداز میں پیش کیا گیا ہے اور ان کا تجزیہ کیا گیا ہے جو کراچی میں پانی کی فراہمی کی سہولت سے بلا واسطہ یا بالواسطہ متعلق ہیں۔ اس رد عمل کی بنیاد ان باضابطہ ملاقاتوں پر رکھی گئی ہے جو اکتوبر 1998ء سے جولائی 1999 تک کے عرصے میں کی گئیں۔ اس رد عمل کا لب لباب اس کتاب میں شامل کردیا گیا ہے۔ اگست 1999ء میں متعلقہ کرداروں کی ایک اجتماعی گفتگو کا بھی انتظام کیا گیا جس کا خلاصہ بھی اس میں درج ہے۔ نجکاری کے عوامل، اس کے تصور، عمل درآمد کے طریقوں اور اس کے متوقع معاشرتی اور معاشی اثرات کا تجزیہ بھی اس کتاب میں شامل ہے۔ آخر میں ان تجزیات پر مبنی نتائج اور سفارشات پیش کی گئی ہیں۔\u003c\/span\u003e\u003c\/p\u003e\r\nISBN 969-8380-47-7","brand":"Aaj Ki Kitabain","offers":[{"title":"Default Title","offer_id":43293188259929,"sku":null,"price":300.0,"currency_code":"PKR","in_stock":true}],"thumbnail_url":"\/\/cdn.shopify.com\/s\/files\/1\/0651\/6441\/0969\/files\/Karachi-Waterboard-ki-nijkari.jpg?v=1778185223","url":"https:\/\/lumu.pk\/products\/karachi-waterboard-ki-nijkari","provider":"LUMU","version":"1.0","type":"link"}