{"product_id":"hayat-e-moosh","title":"حیات موش","description":"\u003cp style=\"text-align: right;\"\u003eپولش شاعر اور نقاد آندرے زینیوسکی کا یہ ناول ایک ایسی کہانی ہے جو اپنے دوٹوک اسلوب کے باعث اپنا انوکھا پن فوراً ظاہر نہیں کرتی ۔ شروعات میں سطح پر تیرتے قاری کو بس زیادہ سے زیادہ یہی گمان ہوتا ہے کہ بہ زبان حیوان منقول اس حکایت کی انفرادیت دراصل اتنی ہی ہے کہ قرأت کے سفر میں اگلے سے اگلے پڑاؤ پر پہنچ کر یہ شاید کوئی عجیب و غریب یا چونکا دینے والی داستان ثابت ہوگی ۔ نصف آخر سے قبل ہی یہ مہم جُو چوہا کچھ جانا پہچانا سا لگنے لگتا ہے۔ مرطوب سرمئی دیواروں والی اندھیری سرنگوں اور ڈولتے جہاز کے تہہ خانوں میں اس ننھے ہیرو کے بری و بحری سفر ہمیں اپنے اپنے سے تو لگتے ہیں لیکن یہ اپنا پن آخر تک ابہام کی چادر اوڑھے رکھتا ہے۔ کیا وہ ہم سے، یعنی انسانی قارئین سے مخاطب ہے؟ کیا وہ اپنے اُس وجود سے مخاطب ہے جو اس وقت منظر کے باہر ہے، اور جس کا ناظر اسی وجود کا ایک ذہنی سایہ ہے؟ یا وہ دراصل خود کلامی میں مصروف ہے؟ محض بڑبڑاتے ہوئے اپنی آپ بیتی بیان کر رہا ہے؟ یہاں سب کچھ گڈمڈ ہوجاتا ہے۔ ترجمے میں منظر اور ناظر کے باہم گڈمڈ ہونے کے اس ابہام کو جوں کا توں باقی رکھنا ایک نہایت مشکل کام تھا لیکن کوشش کی گئی ہے کہ انگریزی سے اردو میں منتقلی کے دوران کم از کم یہ منفرد وجودی ابہام متاثر نہ ہو۔\r\nآندرے زینیوسکی (Andrzej Zaniewski) 13 اپریل 1939 کو وارسا ( پولینڈ ) میں پیدا ہوے۔ حیاتِ موش ان کے جس ناول کا ترجمہ ہے وہ پولش زبان میں 1990 میں اور اس کا انگریزی ترجمہ (Rat) 1994 میں شائع ہوا۔\u003c\/p\u003e\r\n\u003cp style=\"text-align: right;\"\u003eISBN 978-969-648-034-1\u003c\/p\u003e","brand":"Aaj Ki Kitabain","offers":[{"title":"Default Title","offer_id":43293177610329,"sku":null,"price":950.0,"currency_code":"PKR","in_stock":true}],"thumbnail_url":"\/\/cdn.shopify.com\/s\/files\/1\/0651\/6441\/0969\/files\/Hayat-e-moosh-1-scaled.jpg?v=1778184732","url":"https:\/\/lumu.pk\/products\/hayat-e-moosh","provider":"LUMU","version":"1.0","type":"link"}