{"product_id":"ghar","title":"گھر","description":"\u003cp style=\"text-align: right;\"\u003eوبھوتی نرائن رائے متوسط طبقے کے تیزی سے نیچے گرتے ہوئے گھرانے کا حال سنارہے ہیں جس کے افراد اپنی بد حالی چھپانے کے لیے طرح طرح کے جھوٹ بولنے پر مجبور ہیں۔ یہ منشی جی کا گھرانہ ہے جو اپنے گریجویٹ ، بے روزگار بیٹے ونود ،ایک بن بیاہی بیٹی راجکماری، اور بگڑے ہوئے چھوٹے بیٹے پپو کے ساتھ رہتے ہیں جو اسکول سے بھاگ جاتا ہے اور اپنے گھر سے پیسے چراتا ہے۔ رائے نے چھوٹی چھوٹی تفصیلات سے اس دو کمروں کے گھر کو کاغذ پر اجاگر کر دیا ہے جس میں گھر کے چاروں افراد کو لامحالہ ایک دوسرے کے بارے میں ہر بات معلوم ہے لیکن ان کو یہی ظاہر کرنا ہے کہ انہیں کچھ معلوم نہیں : اس گھر کا ہر فرد اپنے وجود سے شرمندہ ہے۔\u003c\/p\u003e\r\n\u003cp style=\"text-align: right;\"\u003eلیکن جلتی ہوئی شرم کا یہ گھر ایک خوابوں کا گھر بھی ہے۔ رات آتی ہے تو ان دو کمروں میں رہتے چاروں افراد ایتا اپنا خواب دیکھتے ہیں۔ راجکماری جو لین دین کی مناسب رقم نہ ہونے کے باعث کنواری ہی اٹھائیس برس کی ہورہی ہے۔ ایک راجکمار کا خواب دیکھتی ہے جو اسے کہیں بہت دور بادلوں کے پار لے جائے گا۔ بڑا بیٹا ونود ، حساس اور رومیٹک نوجوان، جس کا پڑوس میں رہنے والی لڑکی سے پیار چل رہا ہے (جو اس نفسیاتی ماحول میں قطعی ممنوع ہے ) یہ خواب دیکھتا ہے کہ اس کو اس کی صلاحیتوں اور قابلیت کے مطابق ملازمت مل جائے گی اور وہ اپنی محبوبہ سے شادی کرسکے گا۔ چھوٹا بیٹا پپو، جو ابھی پوری طرح جوان نہیں ہوا، اپنی نا طاقتی کی بے بسی میں گاؤں کے بنیے شنکر کی دکان پر ڈاکہ ڈالنے کا خواب دیکھتا ہے؛ جس کا پسندیدہ حصہ یہ ہے کہ بنیے سے سب پیسے چھیننے کے بعد دکان سے باہر نکلنے سے پہلے وہ اپنا نقاب سرکا کر ظالم بنیے کو اپنا چہرہ دکھادے گا تا کہ وہ خوب سمجھ جائے کہ یہ اس بے بس لڑکی کا بھائی ہے جس کو وہ اپنی دکان میں روز بے حرمت کرنے کی کوشش کرتا رہا ہے اور آج وہ اس کے سامنے خود گڑگڑا رہا ہے۔\u003c\/p\u003e\r\n\u003cp style=\"text-align: right;\"\u003eان جوان خوابوں پر چھتری کی طرح سایہ کیے ہوئے بوڑھے منشی جی کا خواب ہے۔ وہ بھی گھر کے دوسرے مکینوں کی طرح بستر میں لیٹے جاگ رہے ہیں۔ ان کی زندگی اب مسلسل شرمندگی بن چکی ہے۔ وہ اولاد کی ضروریات پوری نہیں کرپارہے ہیں اور اس پدری نظام میں گھر کے سربراہ کہلانے کا جواز کھو بیٹھے ہیں۔ اب وہ ونود کی ملازمت کا خواب دیکھ رہے ہیں جس سے گھر کے حالات سدھر جائیں گے ؛ اس کی شادی کی لین دین سے ان کی اپنی بیٹی راجکماری کی شادی کا بندوبست ہوجائے گا اور پھر گھر کے اخراجات کے چھوٹے موٹے بل ، اخبار کا بل ، دودھ والے کا، یہ سب پورے ہوتے رہیں گے۔\u003c\/p\u003e\r\n\u003cp style=\"text-align: right;\"\u003eوبھوتی نرائن رائے نے ان ننھی تفصیلات سے جس زندگی کو تخلیق کیا ہے وہ دل چیرنے والی ہیں اور اذیت ناک۔ ایسی کوششیں جو کہانی کے کردار کسی نہ کسی طرح اپنی عزت نفس قائم رکھنے کے لیے کرتے رہتے ہیں، یا ہار مانتے ہیں۔\u003c\/p\u003e\r\n\u003cp style=\"text-align: right;\"\u003e978-969-648-006-8\u003c\/p\u003e\r\n\u003cp style=\"text-align: right;\"\u003e\u003c\/p\u003e","brand":"Aaj Ki Kitabain","offers":[{"title":"Default Title","offer_id":43293177446489,"sku":null,"price":600.0,"currency_code":"PKR","in_stock":true}],"thumbnail_url":"\/\/cdn.shopify.com\/s\/files\/1\/0651\/6441\/0969\/files\/Ghar-1-scaled.jpg?v=1778184722","url":"https:\/\/lumu.pk\/products\/ghar","provider":"LUMU","version":"1.0","type":"link"}