{"product_id":"duniya-rang-bazi-par-qaim-ha","title":"دنیا رنگ بازی پر قائم ہے","description":"\u003cp style=\"text-align: right;\"\u003eاظہر حسین لاہور سے تعلق رکھنے والے شاعر اور فکشن نگار ہیں۔ ان کی کہانیوں کا ایک مجموعہ *اکیسویں صدی کی لڑکی* (2015) شائع ہو چکا ہے۔ وہ پاکستان اور بھارت سے شائع ہونے والے اردو کے دو ادبی کتابی سلسلوں لاہور اور کسوٹی کے مدیر ہیں۔\r\nدنیا رنگ بازی پر قائم ہے کی کہانیاں پڑھنے والوں کی جان پہچان گلی محلے کی زندگی سے کرواتی ہیں۔ بے معنی اخلاقیات سے ناواقف تھڑے باز مردوں اور دہلیز باز عورتوں کی روزمرہ سرگرمیوں کے قصوں کو ان کی اپنی زبان میں بیان کرتی ہوئی یہ کہانیاں معاشرت کا وہ رخ پیش کرتی ہیں جنھیں چھپا دیا جانا زیادہ پسندیدہ خیال کیا جاتا ہے۔ ان کڈھب اور ٹیڑھی لکیر پر چلتی ہوئی کہانیوں کی خصوصیت یہ ہے کہ نہ یہ جذباتی ہیں اور نہ ہی پڑھنے والے کو اچھائی یا برائی کا فیصلہ لینے پر مائل کرتی ہیں۔ بس یہ کہانیاں ہیں، اگر کوئی پڑھنا چاہے۔\r\nISBN 978-969-648-101-0\u003c\/p\u003e","brand":"Aaj Ki Kitabain","offers":[{"title":"Default Title","offer_id":43293181149273,"sku":null,"price":950.0,"currency_code":"PKR","in_stock":true}],"thumbnail_url":"\/\/cdn.shopify.com\/s\/files\/1\/0651\/6441\/0969\/files\/Duniya-Rang-Bazi-Par-Qaim-Ha-scaled.jpg?v=1778184887","url":"https:\/\/lumu.pk\/products\/duniya-rang-bazi-par-qaim-ha","provider":"LUMU","version":"1.0","type":"link"}