{"product_id":"bezabani-zaban-na-hojaen","title":"بے زبانی زباں نہ ہوجاۓ","description":"\u003cp style=\"text-align: right;\"\u003eمیری دادی ملکہ پکھراج نے میرے والدین ، یعنی اپنے بیٹے اور بہو، سے مجھے اس وقت گود لے لیا تھا جب میں صرف ایک مہینے کی تھی۔ میری پرورش انھیں کے ہاتھوں ہوئی اس لیے میں نے ہمیشہ انھیں اپنی دادی نہیں بلکہ ماں ہی سمجھا۔ میں ان کو اس آپ بیتی پر کام کرتے ہوے اٹھارہ سال تک دیکھتی رہی ہوں ۔ ان تمام برسوں میں انھوں نے کم از کم سات یا آٹھ مسودے ہاتھ سے لکھ کر تیار کیے اور ان میں سے ہر مسودہ آٹھ سے دس کاپیوں یا نوٹ بکوں میں آیا۔ ہر بار نظر ثانی کرتے ہوے وہ پورے مسودے کو شروع سے آخر تک لکھتیں۔ برسوں پر محیط عرصے میں اس انتھک محنت کا مشاہدہ کرتے رہنے کے بعد میں اس وقت شدت جذبات سے مغلوب ہوگئی جب میری دادی نے آپ بیتی کا مکمل مسودہ اشاعت کے لیے مجھے سونپا۔ ان کی آخری خواہش یہی تھی کہ ان کی کہانی دنیا والوں کے سامنے آئے اور میں جانتی تھی کہ مجھے ان کی خواہش پوری کرنے کی ہر ممکن کوشش کرنی ہے۔ میرے لیے ان کی آپ بیتی صرف ان کی زندگی کی کہانی نہیں بلکہ ایک حوصلہ مند عورت کی، خاص کر ان کی نسل کی عورت کی آواز ہے، جو اپنا سچ بیان کرنا چاہتی ہے۔ ہمارے سماج میں عورتوں کو اپنے بارے میں، اپنی زندگی اور اپنے تجربوں کے بارے میں بات کرنے کا بمشکل ہی موقع دیا جاتا ہے، اور بیشتر صورتوں میں تہذیب اور عزت کے نام پر ان کی آواز دبا دی جاتی ہے۔ لہذا ایک عورت کی حیثیت سے میں نے اپنا فرض سمجھا کہ ملکہ پکھراج کی آپ بیتی کو شائع کراؤں۔\r\nملکہ پکھراج کی پیدائش 1912 کے لگ بھگ جموں میں ہوئی اور انھوں نے 4 فروری 2004 کو لاہور میں وفات پائی۔\r\nISBN: 978-969-648-040-2\u003c\/p\u003e","brand":"Aaj Ki Kitabain","offers":[{"title":"Default Title","offer_id":43293182296153,"sku":null,"price":3000.0,"currency_code":"PKR","in_stock":true}],"thumbnail_url":"\/\/cdn.shopify.com\/s\/files\/1\/0651\/6441\/0969\/files\/Bezabani-Zaban-Na-Hojaen-scaled.jpg?v=1778184943","url":"https:\/\/lumu.pk\/products\/bezabani-zaban-na-hojaen","provider":"LUMU","version":"1.0","type":"link"}