{"product_id":"baqiat-e-ata-shad","title":"باقیات عطا شاد","description":"\u003cp style=\"text-align: right;\"\u003eعطا شاد (1997-1939) اردو اور بلوچی کے معروف و مقبول اور اہم شاعر ہیں۔ انھیں بلوچستان کا ادبی تعارف کہنا مناسب ہوگا۔\r\nعطا شاد نہ صرف اپنے حین حیات عام و خاص کی توجہ کا مرکز رہے بلکہ آج بھی اردو، بلوچی شاعری کے قارئین انھیں محبت سے یاد کرتے ہیں۔ ان کے کئی اردو بلوچی اشعار زبان زد عام و خاص ہیں ۔\r\nعطا شاد کا انفراد یہ ہے کہ انہوں نے بلوچستان کے ثقافتی طرز احساس ، جغرافیائی خط و خال اور ماحول کو پورے تخلیقی وفور اور شاعرانہ قدرت سے اردو میں پیش کیا ہے۔ عطا شاد کی زندگی میں ان کا صرف ایک شعری مجموعہ شائع ہوا تھا۔ جب کہ ان کی وفات کے بعد اردو اور بلوچی میں پہلے انفرادی مجموعے اور ازاں بعد ہر دو زبانوں میں ان کے کلیات شائع ہوئے ہیں۔ جن کی بلوچستان بھر میں پذیرائی ہوئی۔ عطا شاد نے شاعری کے علاوہ ڈرامے اور مضامین بھی لکھے تھے۔ اس کے علاوہ ایک ہفت زبانی لغت کی ترتیب میں بھی وہ شامل رہے۔\r\nباقیات کی اس کتاب میں عطا شاد کا وہ اردو کلام ، بلوچی کلام کے اردو تراجم ، جو ان کے کسی مجموعے میں شامل نہیں ، اور اس کے ساتھ ساتھ ان کی مختلف نثری تحریریں جو بلوچی ادب سے متعلق ہیں مختصر تبصرے اور دو خط ، یہ سب اس کتاب میں شامل ہیں ۔ کہا جا سکتا ہے کہ اس طرح ان کا بیشتر غیر مدون تحریری سرمایہ پہلی بار اس کتاب میں یکجا ہو کر اپنے پڑھنے والوں کو دستیاب ہوا ہے۔\r\nامید ہے مداحین عطا شاد باقیات کے اس نادر ذخیرے کو شرف پذیرائی بخشیں گے۔\r\n(ادارہ)\u003c\/p\u003e","brand":"Aaj Ki Kitabain","offers":[{"title":"Default Title","offer_id":43293184983129,"sku":null,"price":600.0,"currency_code":"PKR","in_stock":true}],"thumbnail_url":"\/\/cdn.shopify.com\/s\/files\/1\/0651\/6441\/0969\/files\/Baqiat-e-ata-shaad-scaled.jpg?v=1778185088","url":"https:\/\/lumu.pk\/products\/baqiat-e-ata-shad","provider":"LUMU","version":"1.0","type":"link"}