{"product_id":"bandhan","title":"بندھن","description":"\u003cp style=\"text-align: right;\"\u003eمولانا بخش محمد شہی کا ناول بندھن کسی بلوچ لکھاری کا اردو میں پہلا باقاعدہ اور مکمل ناول ہے۔ اپنی پہلی اشاعت کے باوجود یہ ناول اور اس کا مصنف دونوں اب تک گمنام رہے ہیں۔\u003c\/p\u003e\r\n\u003cp style=\"text-align: right;\"\u003eیہ ناول قیام پاکستان کے فورا بعد کے زمانے میں لکھا گیا تھا۔ سو، یہ اسی زمان و مکان سے متعلق ہے۔ اس میں ہجرت کا قصہ بھی ہے، قیام پاکستان کا حال بھی ، اور کوئٹہ کی سماجی زندگی کا عکس بھی۔ یہ پہلا ناول ہے جس میں کوئٹہ اور اس کے قریبی مضافاتی علاقوں کا تذکرہ ہے، مقامی کردار ہیں، کوئٹہ شہر کے مختلف بازاروں ، معدوم ہوچکی جگہوں اور ہوٹلوں کا بیان ہے اور اس کے ساتھ ساتھ کسی حد تک مقامی رہن سہن اور رسم و رواج بھی ہے۔ اس میں کوئٹہ کے مخصوص اردو لہجے کی بازگشت بھی سنائی دیتی ہے۔\u003c\/p\u003e\r\n\u003cp style=\"text-align: right;\"\u003eاس طرح یہ ناول کوئٹہ کے بعض معاصر کہانی کاروں کے اس دعوے کی تکذیب کرتا ہے کہ انہوں نے کوئٹہ کی اردو کو پہلی بار اپنے فکشن میں برتا ہے۔ اس سے ثابت ہوتا ہے کہ بلوچستان کے اردو ادب میں شہر بیتی اور مقامی لہجے کے اظہار کا قرینہ پرانا ہے، یہ آج کی بات نہیں۔\u003c\/p\u003e\r\n\u003cp style=\"text-align: right;\"\u003eبندھن اپنی اولین اشاعت کے قریبا ستر سال بعد اب منظر عام پر آیا ہے۔ اس بات سے اس ناول کی تاریخی اہمیت ثابت ہوتی ہے۔(اداره)\u003c\/p\u003e","brand":"Aaj Ki Kitabain","offers":[{"title":"Default Title","offer_id":43293185278041,"sku":null,"price":600.0,"currency_code":"PKR","in_stock":true}],"thumbnail_url":"\/\/cdn.shopify.com\/s\/files\/1\/0651\/6441\/0969\/files\/Bandhan-scaled.jpg?v=1778185096","url":"https:\/\/lumu.pk\/products\/bandhan","provider":"LUMU","version":"1.0","type":"link"}