{"product_id":"awami-tanzeemon-ky-sath-ishtirak-e-amal","title":"عوامی تنظیموں کے ساتھ اشتراک عمل","description":"\u003cp style=\"text-align: right;\"\u003eیہ کتاب عوامی تنظیموں (CBOs) اور غیر سرکاری تنظیموں (NGOs) کی جانب سے اورنگی پائلٹ پروجیکٹ ریسرچ اینڈ ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ کے کم لاگت سینی ٹیشن پروگرام کی نقل کیے جانے کے بارے میں ہے۔ اس کتاب کے پہلے باب میں اوپی پی آرٹی آئی اور اس کے کام کا تعارف کرایا گیا ہے۔ اس کتاب میں کم لاگت سینی ٹیشن پروگراموں کی طرز پر جنم لینے والے دوسرے پروگراموں کے بارے میں بھی گفتگو کی گئی ہے۔ ان پروگراموں میں پانی کی فراہمی اور نکاس سے متعلق پالیسی مسائل کے بارے میں حکومت کے ساتھ باہمی معاملہ، ایسی محلہ تنظیموں کا قیام جو صفائی سے ہٹ کر دوسرے کاموں میں مصروف ہوں ، اور کم آمدنی والی آبادیوں میں افرادی صلاحیت کی ترقی اور عوامی تنظیموں کا قیام شامل ہیں۔\r\nاوپی پی نے آبادیوں کے منظم باشندوں اور ان کی تنظیموں کے ساتھ کام کرنے کے عمل میں کئی اہم سبق سیکھے ہیں جن میں سب سے اہم یہ ہے کہ سرکاری اداروں کی وسعت اور استعداد کی کامیاب تعمیر منظم اور باخبر عوامی گروپوں کے دباؤ کے بغیر ممکن نہیں ہے۔ اس طرح کے گروپ سماجی کارکنوں کی مدد سے ہی قائم کیے جاسکتے ہیں، جن کی نشاندہی ، تربیت، اور مالی اعانت ضروری ہے۔ باقاعدہ تربیت یافتہ پیشہ ور ماہرین اور تکنیکی ماہرین ان کارکنوں کا نعم البدل نہیں ہوسکتے۔ اس طرح کے گروپوں کی تشکیل حکومت کو تمام کاموں میں ایک شفاف طریق کار اختیار کرنے پر مجبور کرتی ہے۔ اوپی پی نے یہ بھی پایا کہ اگر تحقیق کے نتائج اور متبادل ترقیاتی تجاویز کے ساتھ ساتھ بڑے پیمانے پر تعمیری کام میں عوامی شمولیت بھی موجود ہو تو سرکاری اہلکار اور ادارے زیادہ مثبت رد عمل کا اظہار کرتے ہیں۔ تاہم جہاں ٹھیکیداروں کنسلٹنٹس اور بین الاقوامی قرض دہندہ اداروں کے طاقتور مفادات کا معاملہ ہو تو عوامی تنظیموں اور پیشہ ور ماہرین کے تجویز کیے ہوے متبادل حلوں کے بارے میں سرکاری اہلکاروں کے تحفظات باقاعدہ مخالفت کی شکل اختیار کر لیتے ہیں۔\r\nمندرجہ بالا اسباق کی بنیاد پر اوپی پی مستقبل میں پورے ملک میں عوامی تنظیموں اور گروپوں کی اس سلسلے میں اعانت کرنے کا ارادہ رکھتی ہے کہ وہ اس کے کم لاگت سینی ٹیشن کے پروگرام کو اپنے علاقوں میں اور اپنے مخصوص حالات کے مطابق اپنا سکیں اور اپنی مہارت اور بصیرت کی تشکیل کرسکیں۔ اس کا یہ بھی ارادہ ہے کہ ایسے تمام گروپوں کو ملک گیر سطح پر منظم کیا جائے تا کہ وہ ترقیاتی معاملات پر کیے جانے والے پالیسی فیصلوں پر اثرانداز ہوسکیں۔\u003c\/p\u003e\r\nISBN 969-8380-63-9","brand":"Aaj Ki Kitabain","offers":[{"title":"Default Title","offer_id":43293186687065,"sku":null,"price":1500.0,"currency_code":"PKR","in_stock":true}],"thumbnail_url":"\/\/cdn.shopify.com\/s\/files\/1\/0651\/6441\/0969\/files\/Awami-Tanzeemon-Ky-Sath-Ishtirak-e-Amal-scaled.jpg?v=1778185146","url":"https:\/\/lumu.pk\/products\/awami-tanzeemon-ky-sath-ishtirak-e-amal","provider":"LUMU","version":"1.0","type":"link"}